(ویب ڈیسک)اداکارہ حاجرہ یامین کا کہنا ہے کہ ابھی تو شادی کا کوئی سین نہیں ہے ،پہلے پیار تو ہوجائے کسی سے پھر شادی کرلوں گی۔
معروف اداکارہ حاجرہ یامین نے حال ہی میں ایک ویب شو میں شرکت کی اور اس دوران ڈرامہ سیریل "نور جہاں" میں اپنے کردار سمیت نجی زندگی سے متعلق بھی اظہار خیال کیا۔
میزبان نے پوچھا کہ کیسے پتا چلے گا پیار ہوگیا ہے تو اداکارہ نے کہا کہ پتا نہیں شاید وائلن بجیں یا شاید پتے اڑیں۔
حاجرہ یامین نے مزیدکہا کہ بچپن سے ہی اداکاری کرنا چاہتی تھی،مجھے ڈانس اور سنگنگ کا بہت شوق ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ ڈرامہ سیریل"نور جہاں" میں سنبل کا کردار کرنا آسان نہیں تھا،سنبل میری جیسی بالکل بھی نہیں ہے، کردار نبھانے سے پہلے اس جیسی لڑکیوں کو بہت جج کرتی تھی،سنبل کا کردار ادا کرنے کے لیے اپنی آواز بھی پتلی کی۔
حاجرہ یامین نے کہا کہ نور جہاں میں سفیر مجرم ہے،اسے معاف کیا جاسکتا ہے لیکن اس کے ساتھ رہنا نہیں چاہیے، میں تو ایسی خواتین کو بھی جانتی ہوں جو کام کرتی ہیں لیکن ان کی تنخواہ شوہر کے اکاؤنٹ میں جاتی ہے۔
واضح رہے کہ حاجرہ یامین آج کل ڈرامہ سیریل "نور جہاں" میں سنبل علی رحمان (سفیر) کی اہلیہ کا کردار نبھا رہی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے.
حاجرہ یامین بے شمار ڈراموں کے ساتھ ساتھ مان جائونہ ،پنکی میم صاحب اورمنی بیک گارنٹی جیسی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہردکھاچکی ہیں۔