خوبصورت بھارتی دوشیزہ 55 سالہ پاکستانی کو دل دے بیٹھی؛ ویڈیووائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)عشق اور محبت میں سرحدوں کی قید نہیں ۔دل کی بات آئے تو دشمن ملک کے لوگوں پر بھی ہارجاتا ہے،لڑکی بھارت کی اور مرد پاکستانی ہوتو ایسا جوڑا امر ہوجاتا ہے،سوشل میڈیا پر کچھ ویڈیوز اور تصاویر کی دھوم مچی ہے،یہ ویڈیو اور تصاویر بھی ایک ایسے ہی جوڑ ے کی ہیں ۔
ممبئی سے تعلق رکھنے والی لڑکی تارا ڈھلوں اور پاکستانی بزنس مین سلیم غوری کی شادی کے بعد ان کے ہنی مون کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا کے کئی پلیٹ فارمز پر وائرل ہو رہی ہے، ان کی شادی پر تنقید نہ صرف ان کے ملکوں کی وجہ سے ہورہی ہے بلکہ دونوں کی عمر میں بھی کافی فرق پایا جارہا ہے،ممبئی سے تعلق رکھنے والی لڑکی تارا ڈھلوں اور پاکستانی بزنس مین سلیم غوری کی شادی کے بعد ان کے ہنی مون کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا کے کئی پلیٹ فارمز پر وائرل ہو رہی ہے، اس وائرل ویڈیو کو دیکھ کر صارفین کہہ رہے ہیں کہ پیسے ہوں تو کچھ بھی ممکن ہوسکتا ہے۔
زیادہ تر لوگ ممبئی کی حسینہ تارا ڈھلوں کی 55 سالہ پاکستانی امیر سلیم سے محبت کو کاروباری تعلقات کے طور پر دیکھ رہے ہیں،اس کے ساتھ ہی کچھ لوگ جوڑے کی جانب سے شیئر کی گئی ہنی مون کی اس وائرل ویڈیو کو پبلسٹی سٹنٹ قرار دے رہے ہیں۔
ممبئی کی تارا ڈھلوں ایک بین الاقوامی مارکیٹنگ کمپنی سے وابستہ ہیں جب کہ پاکستانی سلیم غوری آئی ٹی انڈسٹریلسٹ ہیں، وہ نیٹ سول ٹیکنالوجی کمپنی کے بانی اور سی ای او ہیں۔سوشل میڈیا صارفین دونوں کے مختلف ممالک،مذاہب اور ان کی عمر میں بہت زیادہ فرق کی وجہ سے کافی ٹرول کررہے ہیں۔