اداکارہ  کریتی سینن کی اپنے دوست  کبیر باہیا کے ساتھ تعلقات کی تصدیق؟

برطانیہ میں مقیم بزنس مین کبیر باہیا کے خاندان کی دولت چار ہزار 500  کروڑ روپے سے زیادہ ہے

Aug 28, 2024 | 12:41:PM
اداکارہ  کریتی سینن کی اپنے دوست  کبیر باہیا کے ساتھ تعلقات کی تصدیق؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈاداکارہ کریتی سینن نے اپنے بوائے فرینڈ  کبیر باہیا کے ہمراہ یونان میں چھٹیاں گزارنے کے بعد انسٹاگرام پر اپنے تعلقات کو آفیشل کردیا۔

گزشتہ دنوں UP T20 لیگ 2024  کی افتتاحی تقریب میں بالی وڈ اسٹارز بادشاہ، کریتی سینن اور آیوشمان کھرانہ نے اسٹیج پرپرفارمنس سے اسٹیڈیم میں موجود شائقین کرکٹ کا خوب جوش و خروش بڑھایا تھا, اداکارہ  کریتی سینن نے جب ڈانس پرفارمنس کا آغاز کیا تو شائقین کرکٹ نے انہیں اپنی نشستوں سے کھڑے ہو کر داد دی جس کے بعد اداکارہ نے مشہور آئٹم نمبرز پر  ڈانس کیا۔

 کریتی سینن نے اپنے انسٹاگرام پر متعدد ہٹ گانوں پر اپنے رقص کی ویڈیو شیئر کی جس میں چولی کے پیچھے،پرم سندری،تیری باتوں میں ایسا الجھا جیا شامل تھے،اس پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے اپنی اس پرفارمنس کو تباہ کن قرار دیا اور ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ  اسٹیڈیم میں لائیو پرفارمنس کے دوران بڑا رش تھا جو کچھ سوچنے اور سمجھنے نہیں دیتا۔

یہ بھی پڑھیں:پہلے پیار تو ہوجائے کسی سے، پھر شادی کرلوں گی،اداکارہ حاجرہ یامین

اداکارہ کی اس پوسٹ پر جہاں ان کے مداحوں کی بڑی تعداد نے ان کی  پرفارمنس کی تعریفیں کیں تووہیں ان کے مبینہ بوائے فرینڈ کبیر باہیا نے بھی کمنٹ میں لکھا کہ میں تو  اس پرفارمنس پر فدا ہوگیا ہوں۔

 کبیر باہیا کےاس کمنٹ کے بعد  ان سے سوالات کا تانتا بندھ گیا، کسی نے شادی کی تاریخ پوچھی تو کسی نے کہا کہ کبیر باہیا نے بالآخر اپنے تعلقات کو انسٹاگرام پر سب پر عیاں کردیا،ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ کیا آپ کریتی سے شادی کر رہے ہیں؟

 کسی نے کمنٹ میں "نیو جی جو الرٹ" لکھا، صارفین نے انہیں یہ مشورہ بھی دیا کہ وہ جلد از جلد ان تعلقات کو پبلک کریں،شادی کریں اور چاہنے والوں کو شادی میں ضرور مدعو کریں۔

ایک صارف نے دونوں کی عمر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ 25 سالہ جوان بڑی عمر کی خاتون سے عشق میں مبتلا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق  25 سالہ کبیر باہیا برطانیہ میں مقیم بزنس مین ہیں،وہ  معروف بزنس مین کلجندر باہیا کےصاحبزادے ہیں جو برطانیہ میں ٹریول ایجنسی "ساؤتھ ہال ٹریول" کےبانی  ہیں۔

 بھارتی نیوز سنڈے ٹائمز کی جانب سے جاری 2019ء کی امیر ترین شخصیات کی فہرست کے مطابق کریتی سینن کے بوائے فرینڈ کبیر باہیا کے خاندان کی مجموعی دولت چار ہزار 500  کروڑ بھارتی روپے تھی،کبیر باہیا کرکٹر ایم ایس دھونی اور ان کی اہلیہ ساکشی کے علاوہ  ہندوستانی کرکٹر ہاردک پانڈیا اور ان کی سابقہ ​​بیوی نتاشا سٹینکوویچ کے قریبی دوست بھی ہیں۔