انٹرا پارٹی انتخابات کا معاملہ: الیکشن کمیشن نے مولانا فضل الرحمٰن کو کل طلب کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خان)الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمٰن کو انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پر کل طلب کرلیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن کیس پر سماعت کرے گا، کمیشن کی جانب سے موقف اپنایا گیا ہے کہ جمیعت علمائے اسلام (ف) نے تاحال انٹراپارٹی الیکشن مکمل نہیں کیے اورنہ ہی الیکشن کمیشن میں سرٹیفکیٹ جمع کروائے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے جمیعت علمائے اسلام (ف) کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن کو کل صبح 10 بجے طلب کیا ہے۔
واضح رہے الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کو کالعدم قرار دیتے ہوئے بلے کا انتخابی نشان واپس لے لیا تھا۔