تاجروں نے بجلی بلوں پر ٹیکسز   اورتاجر دوست سکیم ختم کرنے کیلئے الٹی میٹم دیدیا

Aug 28, 2024 | 14:09:PM
تاجروں نے بجلی بلوں پر ٹیکسز   اورتاجر دوست سکیم ختم کرنے کیلئے الٹی میٹم دیدیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( حاشر احسن)تاجر دوست سکیم کیخلاف اسلام آباد میں شٹر ڈاؤن ہڑتال، تاجروں نے آج شام تک تاجر دوست سکیم ختم کرنے کا الٹی میٹم دیدیا۔

  تاجروں نے آج شام تک تاجر دوست سکیم کے خاتمے کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے کا مطالبہ کیاہے۔
 تاجروں نے آج شام تک بجلی کے بلوں میں 13 قسم کے ٹیکسز ختم کرنے کے لئے بھی الٹی میٹم دیدیا،تاجروں کا کہنا ہے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو ہڑتال غیر معینہ مدت تک کریں گے۔

صدر مرکزی تنظیم تاجران کاشف چودھری کے مطابق خیبر سے کراچی تک شہر شہر ، گاؤں گاؤں  شٹر ڈاؤن ہوگا، ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال عوامی ریفرنڈم ثابت ہوگی، مطالبات کی منظوری تک کوئی مذاکرات نہیں ہونگے۔آئی پی پیز کے معاہدوں پر نظرثانی نہ ہوئی تو ہڑتال جاری رہے گی،شٹر ڈاؤن ہڑتال عوام کے غیض و غضب کا اظہار ہے۔