فردوس جمال کے بیان پرہمایوں سعید نے خاموشی توڑ دی

سینئر اداکار نے ماہرہ خان کی بڑھتی عمر اور ہمایوں سعید کے اداکاری میں ڈاکا ڈالنے کے حوالے سےگفتگو کی تھی

Aug 28, 2024 | 15:11:PM
فردوس جمال کے بیان پرہمایوں سعید نے خاموشی توڑ دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف اداکار ہمایوں سعید نے اپنے اور اداکارہ ماہرہ خان سے متعلق  سینئراداکارفردوس جمال کے بیان پراپنا ردعمل دے دیا۔

سینئر اداکار فردوس جمال نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں ماہرہ خان کی بڑھتی عمر اور اداکار ہمایوں سعید کے اداکاری میں ڈاکا ڈالنے کے حوالے سےگفتگو کی تھی جو سوشل میڈیا کی زینت بنی،تاہم اب اداکار ہمایوں سعید نے فردوس جمال کے بیان پر ردعمل دےدیا ہے۔

اداکار یاسر حسین کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی گئی جس میں انہوں نے لکھا کہ میں ہمایوں سعید سے پیار کرتا ہوں اور وہ پاکستان کے سب سے بڑے فلم اسٹار ہیں لیکن میری نظر میں فردوس جمال صاحب بھی ایک کمال کے اداکار ہیں۔

 یاسر حسین نے لکھا کہ اس عمر میں انہیں پروگرام میں بلا کے خاص اسی قسم کے سوال پوچھنا مناسب بات نہیں ہے، ان سے ایک ہی بار اسٹامپ پیپر پر لکھوا لیں کہ وہ ماہرہ اور ہمایوں کے بارے میں کیا سوچتے ہیں اور بخش دیں۔

اداکار یاسر حسین کی اسٹوری پر ہمایوں سعید نے اپنا مختصر سا ردعمل دیا اور اپنی اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے ہنسی کا اظہار کیا۔

ہمایوں سعید نے لکھا یہ تمام میزبانوں کے لیے۔