آئی ٹی ٹریننگ پروگرام: پاکستانی نوجوانوں کیلئے خوشخبری

Aug 28, 2024 | 15:49:PM
آئی ٹی ٹریننگ پروگرام: پاکستانی نوجوانوں کیلئے خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر توانائی سندھ ناصرشاہ نے نوجوانوں کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ 10 ہزار نوجوان کیلئے آئی ٹی ٹریننگ پروگرام شروع کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی سندھ ناصرشاہ نے ایکسپو سینٹرمیں منعقدہ 25 ویں آئی ٹی سی این ایشیا کا دورہ کیا ، اس موقع پر انھوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے 10ہزار نوجوان کیلئے آئی ٹی ٹریننگ پروگرام شروع کیا ہے، پروگرام میں حصہ لینے والوں کی تعداد 1لاکھ کی جائے گی۔

وزیر توانائی سندھ کا کہنا تھا کہ نوجوان نہ صرف جدیدٹیکنالوجی سےفائدہ اٹھائیں گے بلکہ روزگاربھی ملےگا، ایسے وقت جبکہ لوگ غلط قسم کی افواہیں،خبریں پھیلارہےہیں، وہ نوجوانوں کوناامیدی میں دھکیلناچاہتےہیں،یہ نمائش ان کیلئےامیدکاسورج ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  نوازشریف کا طبی معائنے کے لئے لندن جانے کا امکان

انہوں نے بتایا کہ ملکی وغیرملکی نامورادارےاس نمائش میں حصہ لےرہےہیں ، ایران سعودی عرب ،چین ، ترکی اور  آسٹریلیا سمیت دیگراہم ممالک بھی شریک ہیں۔

انٹرنیٹ کے مسئلے کے حوالے سے صوبائی وزیر نے کہا کہ اس وقت ملک میں نیٹ کا جو مسئلہ ہے دنیا بھر کےممالک اس کاشکارہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے حوالے سے جومسائل ہونگے انہیں دورکرلیاجائےگا، نیٹ ورکنگ کے حوالےسے پاکستان میں منفی پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے۔