فرحان سعیدکابنگلادیش میں میوزک کنسرٹ،گلوکار نے اہم اعلان کردیا
سوشل میڈیا پر خبر زیرِ گردش تھی کہ گلوکار ستمبر میں بنگلادیش میں میوزک کنسرٹ کریں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف گلوکار و اداکار فرحان سعید نے اپنے بنگلایش کے دورے سے متعلق اہم اعلان کردیا۔
فرحان سعید کے مطابق سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر یہ خبر زیرِ گردش تھی کہ گلوکار اگلے ماہ ستمبر میں بنگلادیش جارہے ہیں جہاں وہ اپنے بنگالی مداحوں کے لیے شاندار میوزک کنسرٹ کا انعقاد کریں گے۔
یہ خبر سامنے آتے ہی فرحان سعید کے کئی بنگالی مداحوں نے گلوکار سے سوال کیا کہ وہ واقعی بنگلادیش کے موجودہ حالات کے باوجود یہاں آرہے ہیں؟
اب فرحان سعید نے آفیشل انسٹاگرام کی اسٹوری میں جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ یہ پیغام میرے تمام بنگلادیشی مداحوں کے لیے ہے جو مجھ سے پوچھ رہے ہیں کہ کیا میں ستمبر میں کنسرٹ کے لیے بنگلا دیش آ رہا ہوں؟
گلوکار نے کہا کہ اس سوال کا جواب ہے نہیں، میں بنگلادیش نہیں آرہا، میری تصویر کا استعمال کرکے سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں پھیلائی جارہی ہیں، اُن پر یقین نہ کریں۔
فرحان سعید نے کہا کہ میں جب بھی بنگلا دیش کا دورہ کروں گا تو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اس کا اعلان کروں گا۔
فرحان سعید نے اپنے مداحوں سے درخواست کی کہ براہِ کرم! میرے اس پیغام کو سوشل میڈیا پر پھیلا دیں۔