چیمپئنز ون ڈے کپ شیڈول کا اعلان

Aug 28, 2024 | 16:52:PM
چیمپئنز ون ڈے کپ شیڈول کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہبازعلی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )نے چیمپئنز ون ڈے کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

ٹورنامنٹ 12 سے 29 ستمبر تک اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلا جائے گا،ٹورنامنٹ میں  150 بہترین کرکٹرز حصہ لیں گے،افتتاحی میچ پینتھرز اور وولوز کے درمیان کھیلا جائے گا،50اوورز کا یہ ٹورنامنٹ سنگل لیگ کی بنیاد پر کھیلا جائے گا،16ستمبر کا مییچ صبح ساڑھے نو بجے شروع ہوگا ، بقیہ تمام میچز 3 بجے شروع ہونگے،شریک ٹیمیں اسٹالیئنز، ڈولفنز ، وولوز، پینتھرز اور لائنز ہونگی،پی  سی بی  5چیمپئن مینٹورز کا اعلان کرچکا ہے جن میں وقایونس، مصباح الحق، ثقلین مشتاق، شعیب ملک اور سرفراز احمد شامل ہیں۔