2روزہ کمی کے بعد ڈالر کی قیمت میں پھر سے اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان ، ایاز رانا)2روزہ کمی کے بعد ڈالر کی قیمت میں پھر سے اضافہ ہو گیا ۔
سٹیٹ بینک کے مطابق کاروباری روز کے دوران انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 13 پیسے اضافہ ہوا ہے ،جس کے بعد ڈالر 278.32 روپے سے بڑھ کر 278.45 روپے پر بند ہوا۔
اوپن مارکیٹ کی بات کریں تو ڈالر 280 روپے کی سطح پر برقرار رہا ،یوور 60 پیسے کمی سے 311.34 روپے ، برطانوی پاؤنڈ 81 پیسے مہنگا ہوکر 369.59 روپے ،یو اے ای درہم 76.22 روپے پر برقرار رہا ،سعودی ریال بھی 74.42 روپے پر ہی برقرار رہا۔
دوسری جانب سٹاک ایکسچینج میں تیسرے روز بھی منفی اختتام ہوا ہے ، 100 انڈیکس 91 پوانٹس کی کمی سے بند ہوا ،100 انڈیکس 77 ہزار 992 کی سطح پر کاروبار کا اختتام ہوا ،آج 16 ارب روپے مالیت کے 63 کروڑ شئیرز کا کاروبار ہوا۔