بنگلہ دیش کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے پاکستانی سکواڈ میں تبدیلیاں، اہم کھلاڑیوں کی واپسی

Aug 28, 2024 | 17:50:PM

(24 نیوز) بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے مسٹری سپنر ابرار احمد اور مڈل آڈر بلے باز کامران غلام کو واپس سکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں 2 میچز پر مشتمل سیریز کا آخری میچ 30 اگست کو شروع ہو گا، پہلے میچ میں شکست کے بعد پاکستانی ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں، ٹیسٹ سیریز کے آغاز سے قبل ریلیز کیے گئے کھلاڑی ابرار احمد اور کامران غلام کو دوبارہ سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، دونوں کھلاڑیوں نے 20 سے 23 اگست تک اسلام آباد کلب میں بنگلہ دیش اے کے خلاف 4 روزہ میچ میں حصہ لیا تھا۔

علاوہ ازیں فاسٹ باؤلر عامر جمال کو بھی واپس بلا لیا گیا ہے تاہم دوسرے ٹیسٹ میں عامر جمال کی شرکت فٹنس کلیئرنس پر منحصر ہے، حال ہی میں والد بننے والے شاہین شاہ آفریدی بھی دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے دوبارہ اسکواڈ میں شامل ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چیمپئنز کپ ٹیم مینٹور کو پی سی بی سالانہ کتنی رقم دے گا؟ حیران کن انکشاف

اس طرح بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے پاکستانی اسکواڈ میں شان مسعود (کپتان)، سعود شکیل (نائب کپتان)، عامر جمال، ابرار احمد، عبداللہ شفیق، بابر اعظم، کامران غلام، خرم شہزاد، میر حمزہ، محمد علی، محمد ہریرہ، محمد رضوان، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان علی آغا، سرفراز احمد اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

مزیدخبریں