کوٹری سے حیدر آباد جانیوالی مال گاڑی پٹری سے اتر گئی

Aug 28, 2024 | 17:59:PM
کوٹری سے حیدر آباد جانیوالی مال گاڑی پٹری سے اتر گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) کوٹری سے حیدرآباد جانے والی مال بردار ٹرین کی 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

ریلوے حکام کے مطابق مال بردار ٹرین کی بوگیاں کوٹری ریلوے پل کے پاس پٹری سے اتریں، مال گاڑی کی بوگیاں اترنے سے اپ ٹریک مکمل معطل ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: ہائے رے مہنگائی ، حکومت نے ایک اور بجلی بم گرا دیا

حکام نے مزید بتایا ہے کہ کراچی سے لاہور جانیوالی ٹرینوں کو ڈاؤن ٹریک سے حیدرآباد روانہ کیا جارہا ہے، ٹریک کی بحالی کا کام جاری ہے جسے جلد بحال کردیا جائےگا۔