انٹرنیٹ کب تک بحال ہو گا؟پی ٹی اے کا بیان سامنے آگیا

Aug 28, 2024 | 18:03:PM
انٹرنیٹ کب تک بحال ہو گا؟پی ٹی اے کا بیان سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی( پی ٹی اے) نے ملک بھر میں انٹرنیٹ کی سست روی کی وجہ اور اس کی بحالی سے متعلق اہم بیان جاری کیا ہے ۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ  انٹرنیٹ کی سست روی کی بنیادی وجہ7 سب میرین کیبلز میں سے 2 میں خرابی ہے،سب میرین کیبل اے اےای-1 اور ایس ایم ڈبلیو 4 کیبل میں خرابی ہے،پی ٹی اے کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ ایس ایم ڈبلیو 4 سب میرین کیبل میں خرابی اکتوبر کے اوائل تک ٹھیک ہونے کا امکان ہے،پی ٹی اے نے کہا ہے کہ سب میرین کیبل اے اے ای-1 کی مرمت کر دی ہے، انٹرنیٹ کی صورتحال بہتر ہوگی۔