(24 نیوز )پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی( پی ٹی اے) نے ملک بھر میں انٹرنیٹ کی سست روی کی وجہ اور اس کی بحالی سے متعلق اہم بیان جاری کیا ہے ۔
پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انٹرنیٹ کی سست روی کی بنیادی وجہ7 سب میرین کیبلز میں سے 2 میں خرابی ہے،سب میرین کیبل اے اےای-1 اور ایس ایم ڈبلیو 4 کیبل میں خرابی ہے،پی ٹی اے کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ ایس ایم ڈبلیو 4 سب میرین کیبل میں خرابی اکتوبر کے اوائل تک ٹھیک ہونے کا امکان ہے،پی ٹی اے نے کہا ہے کہ سب میرین کیبل اے اے ای-1 کی مرمت کر دی ہے، انٹرنیٹ کی صورتحال بہتر ہوگی۔