کارساز حادثے کی بااثر ملزمہ کی میڈیکل رپورٹ میں منشیات کے استعمال کی تصدیق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جاوید قائمخانی )کراچی میں کارساز حادثے کی ملزمہ نتاشہ کی میڈیکل رپورٹ میں منشیات کے استعمال کی تصدیق ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق یورین ٹیسٹ میں آئس کے استعمال کے شواہد ملے ہیں،ملزمہ نتاشا کی میڈیکل رپورٹ 2 سے 3 دن کیلیے سیل کردی گئی ہے ،مقدمے میں ممکنہ طور پر موٹروہیکل آرڈیننس کےتحت بھی دفعہ شامل کی جاسکتی ہے، ملزمہ نتاشہ کی میڈیکل رپورٹ پولیس کو موصول ہوگئی ہے جسے تفتیش کا حصہ بنالیا گیا ہے،میڈیکل رپورٹ کے مطابق ملزمہ کے یورین کے نمونوں میں آئس منشیات کی موجودگی پائی گئی ہے،ملزمہ کے خون کے نمونوں میں کوئی نشہ آور چیز نہیں پائی گئی۔
زرائع کے مطابق آئس کےاستعمال سے انسان کا مرکزی اعصابی نظام متاثر ہوجاتا ہے،میڈیکل رپورٹ میں ملزمہ کے نمونوں میں نفسیاتی عارضے کیلیے استعمال کی گئی ادویات کی موجودگی نہیں پائی گئی،ملزمہ نتاشا کی میڈیکل رپورٹ 2 سے 3 دن کیلیے سیل کردی گئی ہے،اور اس میڈیکل رپورٹ کو تفتیش کا حصہ بنایا جائے گا رپورٹ سامنے آنے کےبعدمقدمے کی دفعات میں بھی ممکنہ طور پر تبدیل یا نئی دفعہ شامل کیے جانے کاامکان ہے اورمقدمے میں ممکنہ طور پر موٹروہیکل آرڈیننس کے تحت بھی دفعہ شامل کی جاسکتی ہے۔