پی ٹی آئی کا بھی یوٹیلیٹی سٹورز ملازمین کے دھرنے کی حمایت کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حاشر احسن) پی ٹی آئی نے بھی یوٹیلیٹی سٹورز ملازمین کے دھرنے کی حمایت کا اعلان کردیا۔
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں، آپ کے حقوق کی جنگ لڑرہے ہیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان جیل میں آپ کے حقوق کی جنگ لڑرہے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے جیل سے حکم دیا دھرنے والوں کے پاس جاؤ، پی پی ایک طرف ان کے ساتھ ہے تو دوسری طرف آپ کی بھی حمایت کر رہی ہے، پیپلزپارٹی کو کہو گا کہ حکومت کو چھوڑ دو اور عوام کے ساتھ آجاؤ۔
انہوں نے مزید کہا کہ جس نے روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگایا اس کے بچے تمہارے منہ سے نوالہ چھیننے والوں کے ساتھ ہیں، جب ووٹ مانگنے ہو تو عوام معتبر بعد میں حکومت میں بیٹھ جاتے ہو، دنیا میں انقلاب مزدور لائے ہیں، بانی پی ٹی آئی، ان کے ووٹرز، ایم این اے، ایم پی اے تمہارے ساتھ کھڑے ہیں، بانی پی ٹی آئی خود تمہارے لئے جیل میں دعا کررہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی مینار پاکستان پرجلسہ کرنے کا فیصلہ، کونسی تاریخ طے کی؟
حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بند کرنا ہے تو آئی پی پیز کو کیا جائے، تمہارا زور بس غریبوں پر چلتا ہے، چین سے نہیں بیٹھیں گے، آپ کے حقوق کی جنگ لڑیں گے، یہ جو سلسلہ آج شروع ہوا ہے حکومت کا سر لے جائے گا۔