عمران خان کے سابق  سکیورٹی انچارج عمر سلطان کی بازیابی کیلئےاسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر 

Aug 28, 2024 | 18:35:PM
عمران خان کے سابق  سکیورٹی انچارج عمر سلطان کی بازیابی کیلئےاسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر 
کیپشن: عمران خان ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احتشام کیانی)بانی پی ٹی آئی عمران خان کے سابق  سکیورٹی انچارج عمر سلطان کی بازیابی کیلئے درخواست دائر کر دی گئی،عمر سلطان کے والد سلطان جاوید نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمر سلطان کو اسلام آباد پولیس کی جانب سے 26 اگست کو بغیر وارنٹ گرفتار کیا گیا،عمر سلطان کو اسلام آباد کے سیکٹر ایف 10 میں واقع پیٹرول پمپ کے قریب گرفتار کیا گیا،تھانے میں عمر سلطان کی بازیابی کیلئے درخواست دی مگر کوئی ایکشن نہ کیا گیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عمر سلطان کو عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم دیا جائے، عمر سلطان کیخلاف مقدمات، نظر بندی احکامات کے تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا جائے،درخواست میں مزید استدعا کی گئی ہے کہ عمر سلطان کی گرفتاری و اغوا کو غیر قانونی قرار دیا جائے،عمر سلطان کو حبس بے جا میں رکھنے کیخلاف غیر جانبدار انکوائری کا حکم دیا جائے،اغوا کاروں کا تعین کرکے ملوث افسران کیخلاف کارروائی کا حکم دیا جائے، درخواست میں ریاست، سیکرٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد اور متعلقہ ایس ایچ او کو فریق بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما انتقال کر گئے