پاکستانی پروفیشنل باکسر محمد وسیم کا یورپین ویزہ نامنظور

Aug 28, 2024 | 18:41:PM

(محمد وسیم) پاکستانی پروفیشنل باکسر محمد وسیم کا یورپین ویزہ نامنظور کردیا گیا۔

باکسر محمد وسیم کی ورلڈ ٹائٹل فائٹ 4 اکتوبر کو مالٹا میں شیڈول ہے، باکسر محمد وسیم کا ویزہ ڈنمارک ایمبیسی نے 40دن بعد نامنظور کیا، محمد وسیم کو ٹریننگ کے لئے قبل از وقت مالٹا پہنچنا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے پاکستانی سکواڈ میں تبدیلیاں، اہم کھلاڑیوں کی واپسی

دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کرنے والے باکسر محمد وسیم کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان، وزیر اعظم شہباز شریف، مریم نواز، آرمی چیف نوٹس لیں اور ویزہ دلوانے میں مدد کریں، ورلڈ ٹائٹل فائٹ میرے لیے بہت اہم ہے، اس کو چھوڑنا نہیں چاہتا۔

مزیدخبریں