صدر مملکت سے سندھ پریمیئر لیگ کے وفد کی ملاقات،کرکٹ کے فروغ پر غور

Aug 28, 2024 | 18:44:PM
صدر مملکت سے سندھ پریمیئر لیگ کے وفد کی ملاقات،کرکٹ کے فروغ پر غور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری سے سندھ پریمیئر لیگ (ایس پی ایل) کے وفد نے ملاقات کی ،صدر مملکت نے صوبے میں کرکٹ کے فروغ کیلئے ایک جامع طویل المدتی روڈ میپ وضع کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ 

صدرآصف علی زرداری نے کہا کہ سندھ میں کرکٹ کے بنیادی ڈھانچے ، تربیتی سہولیات بہتر بنانے کی ضرورت ہے، نوجوانوں کو جدید کوچنگ اور رہنمائی کے مواقع فراہم کرنا ہوں گے ، جدید کرکٹ سٹیڈیمز کی تیاری کیلئے مشترکہ منصوبوں کے امکانات پر غور کیا جائے ، سندھ پریمیئر لیگ سندھ کا کرکٹ ٹیلنٹ اجاگر کرنے کیلئے ایک بہترین پلیٹ فارم ہے۔

 صدر کا کہنا تھا کہ کھیلوں اور کرکٹ لیگز کے انعقاد سے کھیلوں کی سیاحت ، معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا، سندھ حکومت اور پاکستان کرکٹ بورڈ کو سندھ میں کرکٹ کا بنیادی ڈھانچہ بہتر بنانے کیلئے معاونت کا کہوں گا۔ 

وفد نے صدر مملکت کو سندھ کا کرکٹ ٹیلنٹ فروغ دینے ، کرکٹ انفراسٹرکچر بہتر بنانے میں لیگ کے کردار بارے بتایا ،وفد نے سندھ پریمیئر لیگ کے افتتاحی سیزن کی کامیابیوں پر بھی روشنی ڈالی ،وفد نے کہا کہ  نوجوان ٹیلنٹ کی تربیت کیلئے کراچی میں ایک ہائی پرفارمنس مرکز کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

وفد نے صدر مملکت کو سندھ پریمیئر لیگ کو درپیش مسائل کے بارے میں بھی آگاہ کیا،صدر مملکت کی وفد کو سندھ میں کرکٹ کی حوصلہ افزائی ، فروغ کے لیے تعاون کی یقین دہانی ،بعد ازاں  سندھ پریمیئر لیگ کے وفد نے صدر مملکت کو ایس پی ایل کی شرٹ بھی پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 23 کرنے کا فیصلہ