سندھ کے متعدد اضلاع میں 2 روز کیلئے تعطیل کا اعلان 

Aug 28, 2024 | 19:13:PM

(محمد حسن)موسلادھار اور تیز بارش کے باعث سندھ کے متعدد اضلاع میں 2 روز کیلئے عام تعطیل کا اعلان  کر دیا گیا ۔

 تفصیلات شدید بارش کے باعث ضلع شہید بینظرآباد میں 29 اور 30 اگست کو سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے،ڈپٹی کمشنر شہید بینظیر آباد شہر گل میمن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا،

نوابشاہ بھر میں گزشتہ روز سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے 29 اور 30اگست کو مزید تیز بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

 ڈپٹی کمشنر میرپورخاص رشید مسعود نے بھی 29 اور 30 اگست کو ضلع بھر میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کردیا ہے جمعرات اور جمعہ کو تمام نجی اور سرکاری سکول بند رھیں گے ،سکول بند رکھنے کا اعلان ضلع بھر میں جاری مون سون بارشوں کے پیش نظر کیا گیا ہے ۔

 سانگھڑ میں بھی تیز بارش کے باعث 29 اور 30 اگست تک ضلع بھر کے سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی ادارے بند رہیں گے،ڈپٹی کمشنر سانگھڑ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا،سانگھڑ  میں چوبیس گھنٹوں میں 375 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے ،تعلقہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 133,جام نواز علی میں 113,کھپرو میں 36, شہداد پور میں 33, سنجھورو 56 اور تعلقہ ٹنڈوآدم میں 32 ملی میٹر برسات ریکارڈ ہوئی ہے

 ڈپٹی کمشنر حیدرآباد نے شدید بارشوں کے باعث کل بروز جمعرات 29 اگست کو عام تعطیل کا اعلان کر رکھاہے ، شہر کے تمام تعلیمی ادارے بھی کل براز جمعرات بند رہیں گے۔

حیدرآباد میں ایک بار پھر بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ،شہر میں گزشتہ دو روز سے وقفے وقفے کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے،بارش کے سبب حیسکو ریجن کے اس وقت 156 فیڈرز پر بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

دوسری جانب کراچی میں مون سون  کے باعث تعلیمی ادارے بند رکھنے کا ڈپٹی کمشنر کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا ہے ،ضلعی انتظامیہ سینٹرل کراچی نے محکمہ اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی کے مشورے پر چھٹی کا اعلان کیا تھا ۔

اس کے علاوہ مٹیاری کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں کل بروز جمعرات 29 اگست کو تدریسی عمل بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے ،  ڈپٹی کمشنر مٹیاری یوسف شیخ  نے تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے ،دوسری جانب شدید بارشوں کے پیش نظر بدین میں بھی تعلیمی ادارے بند رکھن کا فیصلہ کیا گیا ہے ، کل رات سے بدین سمیت آس پاس کے علاقوں میں شدید بارش جاری ہے ،بیشتر نشیبی علاقے زیر آب آ چکے ہیں ،ڈپٹی کمشنر بدین یاسر بھٹی کی جانب سے کل ضلع بھر کے تمام سرکاری اور پرائیوٹ سکول بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں