قومی ہاکی ٹیم کے 3 کھلاڑیوں پر تاحیات پابندی عائد، وجہ بھی سامنے آ گئی

Aug 28, 2024 | 19:26:PM
قومی ہاکی ٹیم کے 3 کھلاڑیوں پر تاحیات پابندی عائد، وجہ بھی سامنے آ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) یورپین ملک پولینڈ میں ’سلپ‘ ہونے پر پاکستان ہاکی ٹیم کے 3 کھلاڑیوں اور فزیو پر تاحیات پابندی عائد کردی گئی۔

سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف ) اولمپیئن رانا مجاہد علی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اطلاع ہے کہ ان کھلاڑیوں نے سیاسی پناہ کے لئے درخواست دی ہے، تینوں کھلاڑیوں کو ایشین چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کے لیے کیمپ میں مدعو کیا گیا، مرتضیٰ یعقوب، احتشام اسلم اور عبدالرحمٰن تینوں کھلاڑی ٹیم کے ہمراہ تھے، تینوں کھلاڑیوں نے لیٹر لکھ کر کیمپ میں آنے سے معذرت کی۔

یہ بھی پڑھیں: اگلے ٹی 20 ورلڈ کپ میں پھر سے ایک چھوٹی ٹیم پاکستان کو شکست دیگی، سابق فاسٹ بولر محمد آصف کا دعویٰ

سیکرٹری پی ایچ ایف نے مزید کہا کہ اطلاع کے مطابق تینوں کھلاڑی بغیر این او سی کے بیرون ملک گئے لہذا کانگریس کی منظوری سے تینوں کھلاڑیوں اور فزیو  وقاص پر تاحیات پابندی لگادی گئی ہے، ہم ان کھلاڑیوں کے معاملے پر مزید کارروائی کے لئے وزارت داخلہ کو خط لکھیں گے، بیرون ملک جانے والے کھلاڑی اذلان شاہ کپ سے پہلے کراچی کے کیمپ کا حصہ تھے۔