8 ستمبرکواسلام آباد میں جلسہ، پی ٹی آئی کی تیاریاں شروع

Aug 28, 2024 | 19:34:PM
 8 ستمبرکواسلام آباد میں جلسہ، پی ٹی آئی کی تیاریاں شروع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے اسلام آباد میں منعقد 8 ستمبر کے جلسے کیلئے تیاریاں شروع کردی، جلسہ آرگنائزنگ کمیٹی میں10سےزیادہ رہنماؤں کوشامل کیاگیا ہے۔

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) نے8ستمبرکیلئےجلسہ آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دیدی ،جلسہ آرگنائزنگ کمیٹی میں10سےزیادہ رہنماؤں کوشامل کیاگیا،وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپورجلسہ آگنائزنگ کمیٹی کےسرپرست ہوں گے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی جانب سے تشکیل دی گئی کمیٹی  کے ممبران میں علی اصغرخان،بلال اعجاز،تیمورملک جلسہ آرگنائزنگ کمیٹی میں شامل ہیں،شعیب شاہین اورعامرمغل کوبھی جلسہ آرگنائزنگ کمیٹی میں شامل کیاگیا ہے،خالدخورشید،روبینہ شاہین اور ندیم بنٹی بھی جلسہ آرگنائزنگ کمیٹی کاحصہ ہوں گے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی جانب سے تشکیل دی گئی کمیٹی  جلسےکےمقام اورانتظامات کوحتمی شکل دےگی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا 15ستمبر کو مینار پاکستان پرجلسہ کرنے کا فیصلہ