(طیب سیف) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے اسلام آباد میں منعقد 8 ستمبر کے جلسے کیلئے تیاریاں شروع کردی، جلسہ آرگنائزنگ کمیٹی میں10سےزیادہ رہنماؤں کوشامل کیاگیا ہے۔
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) نے8ستمبرکیلئےجلسہ آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دیدی ،جلسہ آرگنائزنگ کمیٹی میں10سےزیادہ رہنماؤں کوشامل کیاگیا،وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپورجلسہ آگنائزنگ کمیٹی کےسرپرست ہوں گے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی جانب سے تشکیل دی گئی کمیٹی کے ممبران میں علی اصغرخان،بلال اعجاز،تیمورملک جلسہ آرگنائزنگ کمیٹی میں شامل ہیں،شعیب شاہین اورعامرمغل کوبھی جلسہ آرگنائزنگ کمیٹی میں شامل کیاگیا ہے،خالدخورشید،روبینہ شاہین اور ندیم بنٹی بھی جلسہ آرگنائزنگ کمیٹی کاحصہ ہوں گے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی جانب سے تشکیل دی گئی کمیٹی جلسےکےمقام اورانتظامات کوحتمی شکل دےگی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا 15ستمبر کو مینار پاکستان پرجلسہ کرنے کا فیصلہ