انگلش بلےبازڈیوڈ ملان کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

Aug 28, 2024 | 19:44:PM
انگلش بلےبازڈیوڈ ملان کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  انگلینڈ ک کرکٹ ٹیم کے مایا ناز  بلے باز  ڈیوڈ ملان نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

ڈیوڈ ملان نے آخری مرتبہ 2023ء کے آئی سی سی ورلڈ کپ میں انگلینڈ کی نمائندگی کی تھی،ڈیوڈ ملان نے 22 ٹیسٹ 30 ون ڈے اور 62 ٹی ٹوئنٹی میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کی،کیریئر کے دوران ڈیوڈ ملان ٹی ٹوئنٹی کے نمبر ون بیٹر بھی رہے۔

 یاد رہے کہ چند ماہ پہلے انگلش فاسٹ باؤلر جیمز اینڈرسن بھی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہو گئے تھے، 41 سالہ جیمز اینڈرسن نے انگلینڈ کی طرف سے ٹیسٹ کیریئر میں 704 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، انگلش فاسٹ باؤلر نے 188 ٹیسٹ میچوں میں ٹیم کی نمائندگی کی۔

یہ بھی پڑھیں: اگلے ٹی20 ورلڈکپ میں بھی امریکی ٹیم پاکستان کو شکست دے گی، محمد آصف