پنجاب حکومت کا پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت میڈیکل کالجز کے قیام کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پنجاب حکومت نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت میڈیکل کالجز کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔
پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت میڈیکل اور ڈینٹل کالجز قائم ہونگے، سابق وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کی سربراہی میں 4 رکنی کمیٹی قائم کی گئی، وی سی یو ایچ ایس پروفیسر احسن وحید راٹھور کمیٹی میں شامل ہے ،پرنسپل جنرل ہسپتال پروفیسر الفرید ظفر کمیٹی کے رکن نامزد کیا گیا ہے جبکہ پرنسپل سمز پروفیسر زہرہ خانم بھی کمیٹی کا حصہ ہونگی۔
محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں ماضی میں پرائیوٹ میڈیکل و ڈینٹل کالجز کی مشروم گروتھ ہوئی،صوبے میں 40 پرائیویٹ میڈیکل کالجز بے ہنگم طریقے سے قائم ہوئے ،بغیر کسی ضروت کے پرائیویٹ میڈیکل و ڈینٹل کالجز کی منظوری دی گئی ،صوبہ میں غیر منصفانہ طور پر ہیومن ریسورس کی تقسیم ہوئی ۔
کمیٹی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت نئے میڈیکل کالجز کے قیام کا ماڈل تیار کرے گی ،محکمہ صحت کمیٹی پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ ماڈل کے حوالے سے 10 روز میں سفارشات دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: ملکی معیشت کی ریٹنگ میں بہتری درست حکومتی پالیسیوں کا اعتراف ہے،وزیراعظم