سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کے وارنٹ گرفتاری جاری

Aug 28, 2024 | 22:14:PM

(24نیوز)گلگت کے سینئر سول جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ نے جعلی ڈگری کیس میں عدالت میں پیش نہ ہونے پر گلگت بلتستان کے سابق وزیر اعلیٰ خالد خورشید کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔عدالت نے سٹی پولیس سٹیشن کے ہاؤس آفیسر کو وارنٹ پر عملدرآمد اور ملزم اور اس کے ضامن کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔

خالد خورشید کو پاکستان پینل کوڈ (PPC) کی دفعہ 419، 420، 465، 468 اور 471 کے تحت گلگت بلتستان بار کونسل سے وکالت کا لائسنس حاصل کرنے کیلئے لندن یونیورسٹی سے قانون کی جعلی ڈگری جمع کروانے کے الزامات کا سامنا ہے۔سول مجسٹریٹ کی جانب سے جاری کیے گئے عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ خالد خورشید کی ضمانت قبل از گرفتاری ہوئی تھی، وزیر شاہ عالم اور نبی اللہ ضمانت کے طور پر کھڑے تھے۔

عدالت نے نوٹ کیا کہ نوٹس اور موقع فراہم کرنے کے باوجود ملزمان عدالت میں پیش نہیں ہوئے، ضامنوں کی جانب سے دی گئی وضاحتیں غیر تسلی بخش قرار دی گئیں۔نتیجتاً عدالت نے 300,000 روپے کی ضمانت کی رقم ضبط کرنے کا حکم دیا ،اس کے علاوہ خالد خورشید کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 10 ستمبر 2024 تک ملتوی کردی۔

یہ بھی پڑھیں:معروف بالی ووڈ جوڑی نے شادی کے 7سال بعد راہیں جدا کر لیں

مزیدخبریں