آئی جی بلوچستان کو عہدے سے ہٹا دیاگیا ، معظم جاہ انصاری نئے سربراہ مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بابر شہزاد تُرک) حالیہ دہشتگردی کے واقعات یا کچھ اور وفاقی حکومت نے آئی جی بلوچستان کو عہدے سے ہٹا دیا۔
وفاقی حکومت نے آئی جی بلوچستان پولیس کا تقرر و تبادلہ کیا ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے آئی جی بلوچستان پولیس کے تقرر و تبادلے کے جاری کردہ الگ الگ نوٹیفکیشنز کے مطابق وفاقی حکومت نے آئی جی بلوچستان پولیس عبدالخالق شیخ کو عہدے سے ہٹا کر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے اور معظم جاہ انصاری کو آئی جی بلوچستان پولیس تعینات کیا ہے، پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 22 کے نئے آئی جی بلوچستان پولیس معظم جاہ انصاری بطور کمانڈنٹ، فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) خدمات سر انجام دے رہے تھے، نوٹیفکیشن کے مطابق آئی جی بلوچستان کے تقرر و تبادلے کے احکامات فوری و تاحکمِ ثانی نافذالعمل ہیں۔
دوسری جانب نئے آئی جی بلوچستان معظم جاہ انصاری نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی ہے ، صدر مملکت نے بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے مؤثر اقدامات لینے کی ضرورت پر زور دیا ہے ، صدر مملکت نے آئی جی بلوچستان کے لیے ذمہ داریوں کی خوش اسلوبی سے انجام دہی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔