یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن مذاکراتی کمیٹی نے حکومتی تجاویز پر مشاورت کیلئے وقت مانگ لیا 

Aug 28, 2024 | 23:10:PM
یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن مذاکراتی کمیٹی نے حکومتی تجاویز پر مشاورت کیلئے وقت مانگ لیا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی مذاکراتی کمیٹی نے حکومتی تجاویز پر مشاورت کیلئے وقت مانگ لیا ۔

 تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن ملازمین کی 3 رکنی کمیٹی نے وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ کے ساتھ مذاکرات کئے،کمیٹی میں راجہ مسکین، سید عارف حسین اور چودھری انور وقار شامل تھے،کمیٹی اراکین کی جانب سے حکومتی تجاویز پر وقت مانگ لیا گیا۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ متعلقہ وفاقی وزیر کی بھائی کے انتقال کی وجہ سے وہ اسلام آباد میں موجود نہیں، رانا ثنا اللہ نے کہاکہ دھرنا موخر کر دیا جائے یا کم از کم کسی اور مقام پر منتقل کر دیا جائے، کمیٹی اراکین کی جانب سے باہمی مشاورت کے لئے وقت مانگ لیا گیا،کمیٹی اراکین مشاورت کے بعد ملازمین کے سامنے آکر اعلان کریں گے۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: