ایف بی آر کی تاجروں کو مذاکرات کی دعوت

Aug 28, 2024 | 23:14:PM

(بسیم افتخار) چیف کوآرڈینیٹر تاجر دوست سکیم نعیم میر نے کہا ہے کہ اب ہم اب وعدوں کی تکمیل کی جانب بڑھ رہے ہیں، تاجر بھی احتجاج کا راستہ چھوڑیں اور مزاکرات کی میز پر آجائیں۔

تاجروں کی ہڑتال ایف بی آر پر اثر نہ کرسکی، ایف بی آر نے آسان ٹیکس ریٹرن جاری کردیا، ٹیکس ریٹرن اردوزبان میں ہے، آسان ٹیکس ریٹرن فارم تاجر دوست سکیم کے تحت جاری کیاگیا ہے تاکہ نان فائلرز آسان ٹیکس ریٹرن فارم پُر کریں اور فائلر بن جائیں۔

چیف کوآرڈینیٹر تاجر دوست سکیم نعیم میر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر) نے آسان ٹیکس ریٹرن فارم تاجر دوست سکیم کے تحت جاری کیا گیا ہے تاکہ نان فائلرز آسان ٹیکس ریٹرن فارم پُر کریں اور فائلر بن جائیں، تاجر خریداری پر ودہولڈنگ ٹیکس کی کٹوتی سے پریشان تھے، آسان ٹیکس ریٹرن کے ذریعے فائلر بنتے ہی 236 G اور 236 H کا ٹیکس 2فیصد اور 2.5 فیصد کی شرح سے کم ہو کر بلترتیب 0.1 فیصد اور 0.5 فیصد ہوجائے گا۔

چیف کوآرڈینیٹر تاجر دوست سکیم کا مزید کہنا ہے کہ یہ ٹیکس ایڈجسٹ ایبل ہوگا، تاجر دوست سکیم کے تحت وصول کیا گیا ایڈوانس ٹیکس بھی ایڈجسٹ ایبل ہوگا، یہ کم سےکم ایڈوانس ٹیکس ہے جو لازمی ادا کرنا ہوگا، ایسا ہر گز نہیں کہ یہ ایڈوانس ٹیکس بھی بجلی کے بلوں و دیگر کے ایڈوانس ٹیکسز ہی کی طرح ایڈجسٹ ایبل ہے، آسان ٹیکس ریٹرن میں ٹریڈر اپنا بینک اکاؤنٹ نمبر درج کرے گا، اس بینک اکاؤنٹ میں ریفنڈ کی رقم خودکار طریقے سے واپس مل جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: آئندہ 15دن کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنی کمی ہو گی؟جانیے

نعیم میر نے کہا کہ آسان ٹیکس ریٹرن میں ظاہر کی گئی آمدن پر نارمل ٹیکس سلیب لاگو ہوگا اور خودکار طریقے سے ٹریڈر کا واجب الادا ٹیکس بتا دیا جائے گا، ٹریڈر کے کم سے کم اثاثہ جات کا اظہار بھی ٹیکس ریٹرن میں ممکن ہوگا ، اب ہم اب وعدوں کی تکمیل کی جانب بڑھ رہے ہیں، تاجر بھی احتجاج کا راستہ چھوڑیں اور مزاکرات کی میز پر آجائیں۔

مزیدخبریں