کراچی میں کل تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ واپس، ڈپٹی کمشنر کی سرزنش
Stay tuned with 24 News HD Android App
(آزاد نہڑیو)کراچی کے ضلع وسطی میں کل تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا ۔
ڈپٹی کمشنر وسطی کراچی فواد غفار سومرو کی مرضی نا چل سکی ،کمشنر کراچی سید حسن علی نقوی برہم ہوگئے ،ضلع وسطی میں کل عام تعطیل کا حکم نامہ واپس لیا گیا ،ڈپٹی کمشنر نے بالا حکام سے پوچھے بغیر اور محکمہ موسمیات کی ایڈوائزری کو مد نظر رکھنے کے بجائے کل چھٹی کا فرمان جاری کردیا ،جب دیگر اضلاع کے ڈپٹی کشنرز نے کمشنر سے رابطہ کرکے ہوچھا تو کمشنر حیران رہ گئے اور نوٹس لے لیا جس کے بعد چھٹی کا حکم نامہ واپس لیا گیا۔
کمشنر کراچی حسن نقوی کے مطابق 29 اگست کو شہر میں تمام سکول کھلے رہیں گے،حسن نقوی کا کہنا تھا کہ محکمہ موسمیات اور پی ڈی ایم اے کی نئی ایڈوائزری کے بعد چھٹی کا نوٹیفکیشن واپس لیا گیا ہے،ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی نے فیصلہ واپس لینے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل مون سون کی بارشوں کے پیش نظر کراچی کے ضلع وسطی میں جمعرات کو نجی و سکول بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔
یہ بھی پڑھیں: آئندہ 15دن کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنی کمی ہو گی؟جانیے