(24نیوز)لاہور پریس کلب کے الیکشن برائے سال 2021 میں جرنلسٹ گروپ نے کلین سویپ کردیا،ارشد انصاری 734 ووٹ لے کر صدر منتخب جبکہ سیکرٹری جنرل کی نشست پر زاہد چودھری 663 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔سینئر نائب صدر،نائب صدر،خزانچی اور جوائنٹ سیکرٹری کی نشستیں بھی جرنلسٹ پینل کے نام رہی۔
پریس کلب کے الیکشن 2020-21 کا نتیجہ آگیا ۔ جرنلسٹ پینل کے ارشد انصاری ایک بار پھر صدر منتخب ہوئے جبکہ سینئر نائب صدر کی نشست پر جاوید فاروقی نے 871 ووٹ حاصل کر کے میدان مارا ۔ جرنلسٹ پینل کے زاہد چودھری 663 ووٹ لیکر سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے، خزانچی کی نشست پر زاہد شیروانی 765، نائب صدر کی نشست پر سلمان قریشی 901 اور جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر خواجہ نصیر 701 ووٹ لے کر کامیاب ٹھہرے۔
چئیرمین الیکشن کمیٹی شفیق اعوان نے چھ نشستوں کے نتائج کا باقائدہ اعلان کیا اور کہا کہ اس دفعہ الیکشن کو شفاف و کامیاب بنانے کے لئے ہرممکن اقدامات کئے جس پر تمام گروپوں کے تعاون پر شکرگزار ہوں۔
جرنلسٹ پینل کے کلین سویپ کرنے پر سپورٹرز کی جانب سے جشن،مٹھائی تقسیم اور کامیاب امیدواروں کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔نومنتخب صدر ارشد انصاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جرنلسٹ کمیونٹی کی خدمت کے کام کو مزید آگے بڑھائیں گے۔ پریس کلب کے نومنتخب سیکرٹری زاہد چودھری نے کہا کہ صحافی بھائیوں کے مسائل کو حل کروانا جرنلسٹ گروپ کی ہمیشہ سے اولین ترجیح رہی ہے۔
لاہور پریس کلب الیکشن 2020-21 میں اس سال تین پینل کے امیدوار مدمقابل تھے۔تمام امیدواروں نے الیکشن کمیٹی کی جانب سے پرامن اور شفاف الیکشن منعقد کرانے پر شکریہ ادا کیا۔
لاہور پریس کلب الیکشن 2021 کی گو رننگ با ڈی کی 9 نشستوں کا اعلان ہو گیا ہے،6بر سر اقتدار جر نلسٹ پینل جبکہ 3 اپوز یشن پروگریسیو پینل نے جیت لی ہیں۔تفصیلا ت کے مطا بق ہما میر 790،نفیس قا دری 626،عمرا ن607،حسنین 604،جو ہری545،فر حا ن 533،جارج531،شمسی 515،فو زیہ نے465 ووٹ حا صل کئے ہیں۔