کورونا کا زور تھم نہ سکا،ایک روز میں مزید55 افراد چل بسے

Dec 28, 2020 | 10:07:AM
کورونا کا زور تھم نہ سکا،ایک روز میں مزید55 افراد چل بسے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) کورونا وائرس کے وار جاری،24 گھنٹے کے دوران مہلک وبا میں مبتلا مزید 55 مریض جان کی بازی ہارگئے، مرنے والوں کی مجموعی عداد 9 ہزار 929  تک پہنچ گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری ہے۔این سی او سی کا کہنا ہے کہ ایک روز میں کورونا وائرس کے 32 ہزار 205 ٹیسٹ کئے گئے جس میں سے ایک ہزار 974 نئے کیسز سامنے آگئے۔چوبیس گھنٹے میں کرونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 6.12 فیصد ہے۔

این سی او سی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے دو ہزار 263 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 39 ہزار 488  ہے جبکہ مجموعی کیسز 4 لاکھ 73309 تک جا پہنچے ہیں۔ 

اس کےعلاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1760 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 423892 ہوگئی ہے۔


سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 211276 ہوگئی ہے جبکہ 3491 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 136147 ہے اور 3921 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 18082 اور ہلاکتیں 182 ہوچکی ہیں۔خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 57467 اور 1609 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں 8215 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 218 افراد انتقال کرگئے۔اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4850 اور 101 افراد انتقال کرچکے ہیں۔پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 37272 ہے اور اب تک 407 مریض انتقال کرچکے ہیں۔