کے پی کے میں موسم شدید سرد، ایمرجنسی نافذ

Dec 28, 2020 | 10:24:AM

( 24نیوز)محکمہ ریلیف خیبر پختونخوا کی جانب سے شدید سرد موسم کے باعث ایمرجنسی کا نفاذ کر دیا گیا ہے۔

محکمہ ریلیف خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیے کے مطابق شدید سرد موسم کی ایمرجنسی میں تمام بے گھروں کو شیلٹر اور کھانا فراہم کیا جائے گا۔محکمہ ریلیف کے اعلامیے کے مطابق ڈپٹی کمشنر بے گھروں کے لئے شیلٹر، دو وقت کا کھانا اور ناشتے کا بندو بست کریں گے۔اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ شدید سرد موسم کی ایمرجنسی کے تحت عارضی بے گھر افراد کو بھی سہولیات دی جائیں گی۔

 اعلامے کے مطابق ناشتے کے لئے100روپے، دوپہر اور شام کے کھانے کے لیے فی کس 200،200 روپے مختص کئے گئے ہیں۔ شدیدسرد موسم کی ایمرجنسی نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایکٹ 2010ء کے تحت لگائی گئی ہے۔
 

مزیدخبریں