(24نیوز)ڈیرہ غازی خان میں مسافر وین تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر راکھی گاج کے قریب گہری کھائی میں جا گری ،جس سے باپ بیٹے سمیت 7 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ حادثہ سڑک شکستہ ہونے کے باعث پیش آیا۔
فورٹ منرو سے ڈیرہ غازیخان آنے والی مسافر وین کو حادثہ روڈ شکستہ ہونے کے باعث پیش آیا۔ریاض ولد ایوب ،محمد وقاص ولد اسلام،وزیر ولد شیر دل ،امتیاز ولد احمد بخش،قسمت خان ولد فاروق اسکا بیٹا محمد اربا ولد قسمت خان اور ایک نامعلوم شخص موقع پر چل بسے، جن کی لاشیں مقامی افراد اور بارڈر پولیس نے مل کر نکال لیں۔گاڑی کے ڈرائیور مہربان ولدعبد الرحمن سمیت دیگر زخمیوں کو گہری کھائی سے نکالنے کا کام رات گئے تک جاری رہا ۔اندھیرے اور دھند کے باعث امدادی کاروائیوں میں دشواری پیش آتی رہی ۔