نام نہادقوم پرست اربوں روپے ڈکارگئے،فواد چودھری

Dec 28, 2020 | 12:19:PM

(24نیوز)وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کا اسٹیج پنجاب دشمن پارٹیوں کی آماجگاہ ہے۔ نام نہادقوم پرست اربوں روپے ڈکارکے اپنے لوگوں کو دھوکہ دینے کیلئے پنجاب کو گالی دیتے ہیں۔

وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی آدھی آبادی پنجابی ہے۔پی ڈ ی ایم کا اسٹیج دشمن پارٹیوں کی آماجگاہ  میں تبدیل ہوچکا ہے۔10 سالوں سے بلوچستان کواوسطاً 400 ارب روپے ہرسال ٹرانسفرہوتا ہے ایک کروڑکی آبادی ہے یہ پیسہ کہاں گیا؟

مزیدخبریں