راجر فیڈرر ،فٹنس مسائل کے باعث آسٹریلین اوپن سے دستبردار 

Dec 28, 2020 | 12:51:PM

 (24نیوز) چھ مرتبہ کےچمپئن راجر فیڈرر گھٹنے کے دو بار آپریشن کرانے کے بعد مکمل صحت یاب نہیں ہو سکے۔آسٹریلین اوپن گرینڈ سلم کورونا وائرس کے باعث تین ہفتوں کی تاخیر سے 8 فروری سے شروع ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے ٹینس چمپئن راجر فیڈرر نے کہا ہے کہ وہ کھیلنے کیلئے ابھی مکمل فٹ نہیں ہیں۔ گھٹنے کی سرجری کے بعد انھیں صحت بحال کرنے کیلئے بہت زیادہ محنت کرنا پڑ رہی ہے۔ راجر فیڈرر کی جانب سے جاری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ وقت کیخلاف دوڑ رہے ہیں۔ گھٹنے کی سرجری سے مکمل صحت یاب ہونے میں انھیں دیر لگ رہی ہے۔ خیال رہے کہ راجر فیڈرر نے فروری 2020ء کو اپنے گھٹنے کا آپریشن کرایا تھا۔ اس کے بعد سے وہ فٹ ہونے کیلئے تگ ودو کر رہے ہیں اور خود کو آسٹریلین اوپن کیلئے فٹ محسوس نہیں کر رہے۔

خیال رہے بیس بار گرینڈ سلیم جیت کر ٹینس کے کھیل میں اپنا نام بنانے والے راجر فیڈرر کو امید ہے وہ آسٹریلین اوپن کھیلنے کیلئے مکمل طور پر صحت مند ہو جائیں گے۔ آسٹریلین اوپن کے منتظمین کورونا وائرس کی وجہ سے فروری 2020ء میں اس کا انعقاد کرانے کا پلان بنا رہے ہیں۔سوئٹزرلینڈ میں میڈیا سے گفتگو میں فیڈرر کا کہنا تھا کہ اگر میرے پاس تھوڑا وقت ہوتا تو میں آسٹریلین اوپن کیلئے اچھی تیاری کر سکتا تھا لیکن اب میں کھیل میں واپسی کیلئے وقت کیخلاف دوڑ لگا رہا ہوں۔

مزیدخبریں