سال 2020میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے بڑے فیصلے

Dec 28, 2020 | 13:01:PM

(24نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سال 2020 میں قید جانوروں کو چراگاہوں میں منتقل کرنے،سابق وزیراعظم نوازشریف العزیزیہ اور ایون فیلڈ مقدمات،بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو  کیس، فیصل واوڈا نااہلی کیس سمیت اہم اور بڑے فیصلے  کئے۔

تفصیلات کے مطابق سال 2020 میں چیف جسٹس اطہرمن اللہ کے اہم فیصلوں میں چڑیا گھر کے پنجروں میں قید جانوروں کو چراگاہوں میں منتقل کرنے کے فیصلے کو عالمی پزیرائی ملی۔ سابق وزیراعظم نوازشریف العزیزیہ اور ایون فیلڈ مقدمات میں اشتہاری قرار پائے۔ عدالت عالیہ نے وزیراعظم کے مشیروں کو کابینہ کمیٹیوں کی سربراہی اور شمولیت سے روک دیا۔ قرار دیا کہ مشیر اور معاونین خصوصی کابینہ کا حصہ نہیں ہو سکتے.بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو وکیل فراہمی کا کیس، فیصل واوڈا نااہلی کیس، چین میں زیرتعلیم طلبا کی کورونا وائرس کے دوران وطن واپسی، شوگر کمیشن کےخلاف کیسز بھی زیر سماعت رہے

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایل این جی کیس میں شاہد خاقان عباسی،نارووال سپورٹس سٹی کیس میں احسن اقبال کی ضمانتیں منظورکیں۔ جج ویڈیو سکینڈل کے مرکزی کردارمیاں طارق کو بھی اسلام آباد ہائیکورٹ نے ضمانت پررہا کیا۔

مزیدخبریں