پی ڈی ایم تحریک سے کیسے نمٹیں ؟ وزیراعظم نے ترجمانوں کا اجلاس بلالیا

Dec 28, 2020 | 13:09:PM

(24نیوز) وزیراعظم عمران خان  نے پی ڈی ایم تحریک سے نمٹنے  اور پارٹی بیانیے کو مزید موثر بنانے کیلئے پارٹی ترجمانوں کا مشاورتی اجلاس آج بلالیا ہے۔اجلاس میں عمران خان شرکا کو مختلف ٹاسک بھی سونپیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم سیاسی صورتحال پر حکومتی بیانیے سے متعلق ترجمانوں کو گائیڈ لائن دیں گے۔ اجلاس میں پی ڈی ایم کی حکومت مخالف تحریک پر تبادلہ خیال ہو گا۔ اجلاس میں سینٹ الیکشن پر بھی مشاورت ہوگی۔

دوسری جانب وزیراعظم نے وزارت ریلوے کی کارکردگی جانچنے کیلئے بھی اجلاس طلب کرلیا ہے۔ وزرات ریلویز  کے حکام وزیر اعظم کو ایم ایل 1 منصوبہ پر ہونے والی پیشرفت پر بریفنگ دیں گے۔ وزیر ریلوے اعظم سواتی، چیرمین ریلویز اور دیگر حکام بریفنگ دیں گے۔ اجلاس میں وفاقی وزراء اور  مشیران  بھی شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم ایم ایل ون منصوبہ پر اہم ہدایات  بھی جاری کریں گے۔

مزیدخبریں