سینیٹر کلثوم پروین کی خالی نشست پر انتخاب روکا جائے: اسپیکر بلوچستان اسمبلی کا خط

Dec 28, 2020 | 13:09:PM

 (24نیوز) سپیکر بلوچستان اسمبلی نے کلثوم پروین کی خالی نشست پر سینٹ انتخاب روکنے کے لئے الیکشن کمیشن اور چیئرمین سینیٹ کو خط لکھ دیا۔

 تفصیلات کے مطابق سپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو نے اپنے خط میں کہا کہ الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی خالی نشست پر 14 جنوری کو انتخاب کا شیڈول جاری کیا۔ کورونا وائرس کی موجودہ لہر کے باعث انتخاب ممکن نہیں، الیکشن کمیشن اپنے جاری کردہ شیڈول پر نظر ثانی کرے۔خط کے متن میں مزید کہا گیا کہ کلثوم پروین کی خالی نشست 11 مارچ کو ویسے ہی ختم ہو رہی تھی، فروری 2021 میں سینٹ الیکشن شیڈول ہیں، اس خالی نشست پر ایک ہی بار انہی دنوں میں الیکشن کرایا جائے۔یاد رہے سپیکر بلوچستان اسمبلی سینیٹر کلثوم پروین کی نشست پر انتخاب 14 جنوری کو شیڈول ہے۔

مزیدخبریں