(24نیوز)وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ماضی کی حکومتوں نے عوامی ترجیحات نظر انداز کر کے ذاتی پسند پر منصوبے شروع کئے۔ قومی وسائل کو من پسند علاقوں پر خرچ کر کے عوام کے ساتھ ظلم کیا گیا.
عثمان بزدار نے اپنے بیان میں گزشتہ حکومتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے یکساں ترقی کی پالیسی پر عمل کیا۔ پنجاب کے نظر انداز کئے گئے علاقوں میں پہلی بار ترقیاتی کام ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ عوام کی بنیادی ضرورتوں کو مدنظر رکھ کر منصوبے ترتیب دیئے۔ ترقی کا سفر دور دراز علاقوں تک پہنچ رہا ہےجہاں سوچا بھی نہیں جا سکتا۔انہوں نے مزیدکہا کہ چکوال میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز علاقے کی تقدیر بدل دے گا۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پہلی بارچکوال کےعوام کو ان کا حق دیا گیا۔