(24نیوز) مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما محمد علی درانی نے کہا ہےکہ ٹریک ٹو ڈائیلاگ شروع ہوگئے ہیں اور نظر بھی آرہے ہیں۔مزید بہتری کیلئے ایسے لوگوں کو کردار ادا کرنے کا موقع دیں جو اس وقت جیل میں ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے جنرل سیکرٹری محمد علی درانی کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں ٹکراؤ کی کیفیت ہے جس کے خاتمے کیلئے کردار ادا کرنا چاہیے، اپوزیشن اور حکومت میں مسائل کا حل مذاکرات سے چاہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن اور حکومت میں مسائل کا حل مذاکرات سے چاہتے ہیں، مذاکرات کا آغاز اختلاف کے اظہار پر ہی ہوا کرتا ہے۔ فردوس عاشق نے بھی کہا کہ مذاکرات ہونے چاہئیں، قوم بھی اپوزیشن اور حکومت میں گفتگو کا آغاز چاہتی ہے۔شہباز گل کی بات یہی ہے کہ وہ اپنی پارٹی کے احکامات کے پابند ہیں، ایسے لوگ ہیں جو حالات نارمل کرنے کےلیے کردار ادا کرسکتے ہیں۔انہیں جیل میں رکھنے کے بجائے کردار ادا کرنے کا موقع دینا چاہیے۔