کورونا کے مریض کو لانے والی ایمبولینس سے 134 کلو چرس برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ایمبولینس میں کورونا کے مریض کو کوئٹہ سے کراچی لے جایا جا رہا تھا کہ مستونگ کے علاقےکھڈ کوچہ میں مسافر کوچ سے ٹکرا گئی۔حادثے کا شکار ایمبولینس سے 134 کلو گرام چرس برآمد ہوئی۔حادثے میں مریض سمیت 3 افراد جاں بحق اور ایمبولینس ڈرائیور سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔
لیویز حکام کے مطابق چرس ایمبولینس کی چھت میں خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور زخمی ڈرائیور کی حالت بہتر ہونے پر اس سے بھی تفتیش کی جائے گی۔