(24نیوز)کورونا کا پھیلاؤ تیزی سے جاری،این سی اوی سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6.13 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ ایبٹ آباد میں سب سے زیادہ 15.95 فیصد پازیٹو کیسز ریکارڈ کئے گئے۔مثبت کیسز کے لحاظ سے کراچی کا دوسرا اور حیدرآباد کا تیسرا نمبر ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق کراچی 14.81 فیصد کورونا کیسز کی شرح کے ساتھ دوسرے اور حیدر آباد 14.47 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ آزاد کشمیر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 12.54 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ اسلام آباد میں 5.94 فیصد اور بلوچستان میں 2.71 فیصدہے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی شرح 8.61 فیصد ریکارڈ کی گئی،پنجاب میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 4.06 فیصد ہے۔ گلگت بلتستان میں پچھلے ایک روز میں کورونا کا کوئی نیا مریض سامنے نہیں آیا، اور وہاں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح صفر فیصد رہی۔
واضح رہے کہ پچھلے24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 55 افراد جاں بحق ہوئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 9 ہزار 929 ہوگئی ہے۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 73 ہزار 309 تک پہنچ چکے ہیں۔