لانگ اور لونگ مارچ میں فرق ہوتا ہے: شیخ رشید

Dec 28, 2020 | 14:30:PM

Read more!

(24نیوز)وفاقی وزیر شیخ رشید  کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ اور لونگ مارچ میں فرق ہوتا ہے، کل مراد علی شاہ نےبلاول وزیر اعظم کا  نعرہ لگایا ، آپ نے انڈر 19 کےساتھ ہی کھیلنا ہے تو دوسروں کے حال پر رحم کریں۔

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا  تھا کہ آصف زرداری وہ سیاست دان ہیں جنہوں نے جیل کا زیادہ وقت ہسپتالوں میں گزارا ۔انہوں نے کریمنالوجی میں پی ایچ ڈی کر رکھی ہے۔اب آصف زرداری  جیلیں بھرنے کی بات  کررہے ہیں ،انہیں پتہ ہےکہ اثرات سے بچنے کےلئے کیا کرنا ہوتا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نےمزید  کہا کہ اپوزیشن استعفے نہیں دے گی۔پوری امید ہے یہ سینٹ الیکشن میں حصہ لیں گے۔ان سب لوگوں کی لڑائی عمران خان سے زیادہ نیب سے ہے اور ان کی لڑائی ہے کہ نیب کے کیسز ختم کردیں، ان کی لڑائی ہے کہ منظور پاپڑ والا اور باقی کیسز بھول جاؤ۔یہ ضیاءالحق کے پالشیےاور مالشیےہیں۔جے یو آئی کی اپنی جماعت میں بڑی لے دے ہو رہی ہے

 شیخ رشید کا کہنا تھا  غیر ضروری محکموں کو ضم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سارے اسلام آباد کا پٹوار کار ختم کردیں گے۔ای اسٹیمپ شروع کرنے جارہے ہیں، یکم جنوری سے گاڑیوں کی رجسٹریشن 24 گھنٹے میں مکمل ہوگی۔3سروس اسٹیشن بنانے جارہے ہیں۔پولیس، ناردا، رجسٹریشن، آئی سی ٹی اور ٹریفک پولیس اکٹھے ہوں گے۔

مزیدخبریں