کورونا کا خطرہ۔۔لاہور  میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ

Dec 28, 2020 | 14:57:PM

( 24نیوز) کورونا کی دوسری لہر سے نمٹنے کیلئے لاہور کے 33 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ نے فہرست کابینہ کمیٹی کو ارسال کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق  کورونا وائرس  کےبڑھتے ہوئے کیسز کے باعث جوہر ٹاؤن، ڈی ایچ اے کے فیز ون، تھری، فائیو اور ایٹ، اقبال ٹاؤن، عسکری ایٹ، عسکری ٹین، ویلنشیا ٹاؤن اور سمن آباد میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جائے گا۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 55 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 9 ہزار 929 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 73 ہزار 309 ہوگئی۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 974 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 36 ہزار 147، سندھ میں 2 لاکھ 11 ہزار 276، خیبر پختونخوا میں 57 ہزار 467، بلوچستان میں 18 ہزار 82، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 850، اسلام آباد میں 37 ہزار 272 جبکہ آزاد کشمیر میں 8 ہزار 215 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 65 لاکھ 89 ہزار 317 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 32 ہزار 205 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 4 لاکھ 23 ہزار 892 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 263 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

مزیدخبریں