(24نیوز) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نثارکھوڑو کاکہنا ہے کہ استعفے ہمارے پاس آگئے ہیں اب کمیٹی فیصلہ کرے گی کہ آگے کیا کرنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نثارکھوڑو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہمارا فرض ہےعوام کا ساتھ دیں اور ایسے لوگوں سےچھٹکارا حاصل کریں۔ عوام کےفائدے کےلئےپیپلزپارٹی کچھ بھی کرسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کہتی ہے کہ ہماری تیاری ہی نہیں تھی حکومت میں آگئے جب یہ اہل ہی نہیں تو ہم انہیں کیوں چھوڑیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پوری دنیا میں وقت سے پہلےالیکشن ہوتےرہتےہیں۔ الیکشن کمیشن شفاف الیکشن کرائے جوفیصلہ عوام کریں وہ قبول کیا جائے گا۔