قتل یا خود کشی؟گیمز آف تھرونز‘ گیم کے بانی کی پراسرارموت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)گیمز آف تھرونز‘ گیم کا بانی اور چینی ارب پتی گیم ڈویلپر پراسرار طور پر زہر خورانی سے ہلاک ہوگیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق پولیس نے تصدیق کی ہےکہ 39 سالہ چینی ٹائیکون لِنکی کی کرسمس کے روز ڈرامائی طور پر موت ہوئی جو زہر کھانے سے انتقال کرگئے۔
تفصیلات کے مطابق لِنکی گیمز ڈیولپر کمپنی یوزو کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو تھے جب کہ مقبول ترین ٹی وی شو اور ناول گیم آف تھرونز پر مبنی 'گیم' ان کی شہرت کی وجہ تھی۔پولیس نے لِن کے ایک ساتھی پر شک ظاہر کیا ہے جس کی شناخت صرف اس کی عرفیت ژو سے ہوئی ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق لِنکی کا شمار چین کی امیر ترین شخصیات میں ہوتا تھا جن کی دولت اندازاً 1.3 بلین ڈالرز ہے۔لِنکی کی اچانک موت پر کمپنی کے موجودہ اور سابق ملازمین نے دفتر کے باہر جمع ہوکر سوگ منایا۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق لِنکی نے 2009 میں یوزو کمپنی کی بنیاد رکھی اور گیمنگ انڈسٹری میں انتہائی کامیابی حاصل کی۔دوسری جانب لِنکی کی کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہےکہ وہ خود چند روز قبل طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال میں داخل ہوئے تھے مگر اس وقت ان کی حالت بہتر تھی۔مقامی میڈیا کے مطابق جمعہ کے روز کرسمس ڈے پر ڈرامائی طور پر ان کی موت کی خبر سامنے آئی اور قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ لِنکی کو چائےمیں زہر ملاکر دیا گیا تھا۔پولیس کا کہنا ہےکہ لِنکی کی موت کی زیادہ تفصیلات موجود نہیں البتہ شبہ ہے کہ انہیں زہر دیا گیا ہے۔