ملک میں گیس کی قلت، وزیراعظم نے بالاآخر نوٹس لے لیا

Dec 28, 2020 | 15:43:PM
ملک میں گیس کی قلت، وزیراعظم نے بالاآخر نوٹس لے لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعظم عمران خان نے ملک میں گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ کی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے حکام سے بریفنگ طلب کر لی۔


وزیراعظم عمران خان نے گیس لوڈ شیڈنگ کے معاملے پر  عوامی سطح پر بے پناہ شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے حکام سے بریفنگ لینے کے لئے توانائی کے امور پر اجلاس طلب کر لیا ہے۔اجلاس میں وفاقی وزراء، معاونین خصوصی، مشیران اور سیکرٹریز شریک ہوں گے جس میں وزیراعظم کو گیس کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔ملک میں بجلی کی طلب اور رسد پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔گیس کی قلت پر قابو پانے کے لیے اقدامات سے وزیراعظم کو آگاہ کیا جائے گا، توانائی شعبے میں کی جانے والی اصلاحات پر بھی وزیراعظم کو بریفنگ دی جائے گی۔صنعتوں کو بجلی، گیس کی فراہمی پر بھی اجلاس کو آگاہ کیا جائے گا ۔