بھارت، 21 سالہ لڑکی نے میئر بن کرسب کوحیران کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سیاست کو بڑے تجربے اور امتحان کا شعبہ تصور کیا جاتا ہے اور سیاستدانوں کو معاشرے میں اپنا نام بنانے اور عہدہ حاصل کرنےکے لیے کئی سال لگ جاتے ہیں لیکن بھارت میں صرف 21 سال کی عمر میں ایک لڑکی نے میئر بن کر سب کو حیران کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کے شہر تھِرو وننت پورم سے تعلق رکھنے والی بی ایس سی میتھی میٹکس کی طالبہ آریہ کے والد الیکٹریشن اور والدہ ایک لائف انشورنس ایجنٹ ہیں اور دونوں نے اپنی بیٹی کو سیاستدان بننے کے لیے بھرپور طریقے سے سپورٹ کیا۔آریہ پہلے ایک مرد امیدوار کو شکست دیکر میئر کے انتخاب کے لیے منتخب ہوئیں اور پھر انہوں نے اپنے مدمقابل خاتون امیدوار کو 2872 ووٹوں کے بڑے فرق سے شکست دی۔
واضح رہے کہ آریہ بچوں کی تنظیم بالا سنگھم کی ریاستی صدر ہونے کے علاوہ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی ایم آئی) کے اسٹوڈنٹس ونگ ایس ایف آئی کی عہدیدار بھی ہیں۔سی ایم آئی کی ضلعی کمیٹی نے آریہ کا نام میئر کے لیے تجویز کیا تھا اور امید ہے کہ ریاستی کمیٹی کی منظوری کے بعد آریہ میئر کا حلف اٹھا لیں گی۔