حکومت دھاندلی کی پیداوار ،پاکستان کسی کی ملکیت نہیں،فضل الرحمان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانافضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ہم کسی کے دشمن ہیں نا پاکستان کسی کی ملکیت۔ موجودہ حکومت ناجائز اور دھاندلی کی پیداوار ہے۔
تفصیلات کے مطابق مولانافضل الرحمان نے ٹانک میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کو بیرونی اور داخلی طور پر مشکلات کا سامنا ہے۔ سب متفق ہے یہاں جمہوریت ہے نہ آئین و قانون کی عملداری. حکومت ناجائز اور نااہل ہو تو اسے رہنے کا حق حاصل نہیں۔ ایسی قوت کو سہارا دینے والا اصل اور بڑا مجرم ہے۔انہوںنے کہا ہے کہ جہاں جمہوریت ہوگی وہاں عوام سے دلچسپی ہوگی۔ ملک داخلی طور پر مضبوط ہوتا ہے جب معیشت مضبوط ہو عوام خوش ہو تو سارا نظام ٹھیک چل رہا ہوتا ہے۔ سالانہ مجموعی ترقی کا تخمینہ صفر سے نیچے چلا گیا ہے۔ اگلے سال بھی پاکستان کی معاشی صورت حال یہی رہنے کا خدشہ ہے۔
مولانافضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جرنیل، بیوروکریٹ وغیرہ سب بعد میں فوج نے قربانیاں دیں جانیں دیں۔ علما نے مذہبی کارکنوں نے بھی ملک کے لئے قربانیاں دیں۔اُن کا کہنا تھا کہ مذہبی طبقہ کھڑا نہ ہوتا تو دہشتگردی کے خلاف جنگ کامیاب نہ ہوتی۔